لاڑکانہ کے چانڈکا سول ہسپتال میں ڈائیلاسز کی بیشتر مشینیں ناکارہ ہوگئیں

منگل 22 اکتوبر 2019 20:43

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) لاڑکانہ کے چانڈکا سول اسپتال میں ڈائیلاسز کی بیشتر مشینیں ناکارہ ہوگئیں دور دراز سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹائر نظر آتش کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق چانڈکا سول اسپتال کے نیفرالاجی ڈپارٹمنٹ کی 14 میں سے 10 ڈائیلاسز مشینیں کام کرنا چھوڑ گئیں ہیں جس کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مریضوں کے ورثہ کا ٹائر نظر آتش کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ آئے روز مشینیں خراب رہتی ہیں مریضوں کو بروقت ڈائیلاسز کی سہولت نہ ملے تو کئی مہلق خطرات پیدا ہوجاتے ہیں جبکہ دور دراز سے آنے کے باعث کافی کافی اخراجات بھی آتے ہیں جو کہ غریب مریضوں کیلے برداشت کرنا ممکن نہیں محکمہ صحت فوری اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں