نوڈیرو میں آوارہ کتے کے خوفناک حملے سے 2 بچے شدید زخمی ہو گئے

منگل 22 اکتوبر 2019 20:43

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) نوڈیرو میں آوارہ کتے کے خوفناک حملے سے دو بچے شدید زخمی ہو گئے، نودیرو میں ابتدائی طبی امداد کے ساتھ اینٹی ربیز ویکسین دینے کے بعد مزید علاج کے لئے بچوں کو لاڑکانہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق نودیرو کے پرائمری اسکول نمبر 1 میں زیر تعلیم بچوں معین بھٹو اور محسن ناریجو پر آوارہ کتے نے اسکول سے گھر جاتے راستے میں حملہ کیا جس کے باعث بچوں کے چہروں پر شدید زخم آئے شہریوں نے چیخ و پکار پر زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر نودیرو اسپتال پہنچایا گیا جہاں دونوں بچوں کو طبی امداد دی گئی سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے آواری کتوں کے خاتمے کیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں