ڈی آئی جی لاڑکانہ کی ضلع قمبر شہدادکوٹ کے انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان کے سر پر قیمت مقرر کرنے کی سفارش

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:25

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ نے آئی جی سندھ کو ایک لیٹر لکھ گیا ہے جس میں ضلع قمبر شہدادکوٹ کے انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان کے سر پر قیمت مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ڈی آئی جی کے مطابق تمام ملزمان قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ہیں، ڈی آئی جی نے بتایا کہ ضمیر عرف ضموں بوزدار، صاحب عرف صابو لھر اور عبدالخالق عرف خلو ڈیپر پر 25، 25 لاکھ روپے، عبدالرزاق کھوسو، محمد صا لح عرف صلو عرف کن کٹو بڈھانی چانڈیو، سونو اننانی چانڈیو، منظور لھر، گلاب چولیانی چانڈیو اور ارباب عرف رب رکیو کھٹیان 20، 20 لاکھ روپے، صدام چولیانی چانڈیو، دوست محمد عرف دوسو لانگاہ، محمد صالح عرف صلو عرف وچھوں چولیانی چانڈیو اور مشغول بوزدار پر 15، 15 لاکھ روپے، خادم حسین مارفانی چانڈیو، ہاشم ملگانی، ضمیر وکو، ذوالفقار میربحر،اکبر عرف جھنگو لھر، نیاز اننانی چانڈیو، حضور بخش عرف حضورو چانڈیو اور شبیر وکو پر 10، 10 لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے،

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں