ڈی آئی جی لاڑکانہ کا کاروکاری واقعے کا جرگہ کرکے اسکول کے استاد پر چار لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا نوٹس لے لیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:25

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ نے شکارپور ضلع کے کچے کے علاقے جھلی کلواڑی میں بااثر شخص کی سرپنچی میں کاروکاری واقعے کا جرگہ کرکے اسکول کے استاد پر چار لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے والے واقعے کے متعلق میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے، ڈی آئی جی کے مطابق قانون سب کے لیے برابر ہے کسی بھی شخص کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں، پیش آنے والے واقعے کے متعلق پولیس تفتیش کررہی ہے تاہم ایس ایس پی سے رپورٹ طلب بھی کی گئی ہے، جرگے میں ملوث کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں