حکمرانوں کی تمام توجہ کراچی پر ہے ،دیہی سندھ لاوارث علاقہ بناہوا ہے ،امیر بخش بھٹو

جمعہ 8 نومبر 2019 17:09

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیر بخش خان بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ اب صرف کراچی ڈویژن پر مشتمل ہے اگر ایساہے تو پھر باقی سندھ کہاںجائے، کیا باقی سندھ کو ٹھیکے پرکسی اور ملک کے حوالے کیا گیا ہی حکومتی رویے سے تو ایسا ہی لگتا ہے کیونکہ ترقیاتی کاموں اور ہر قسم کے اصلاحی پیکیجز سمیت مکمل توجہ کراچی پر ہے جب کہ دیہی سندھ لاوارث علاقہ غیر بنا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

صرف رتودیرو شہر میں HIV جیسے خوفناک بیماری نے دو ہزا ر سے زائد شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس میں سے کئی لوگ اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیںمگر ان پر توجہ دیکر ان کا علاج کرانے کے بجائے حکمران یہ کہہ کر ان کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں کہ یہ کوئی بڑی بیماری نہیں ہے دوسری جانب سندھ بھر میں پاگل کتوں کے کاٹنے سے ہزاروں شہری اپنی جانیں گنوابیٹھے ہیں․ یہ کتنی شرم کی بات ہے کہ 2019 جیسے جدید دورمیں صرف ایک ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے لوگ ہلاک ہو رہے ہیں مگر حکمران اقتدارکے نشے میں عیاشیاںکرنے میں مصروف ہیں

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں