بھٹو اور کھوڑو قبیلے کے درمیان جاری زمینی تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان ارشاد کھوڑو کو قتل کردیا

جمعہ 8 نومبر 2019 23:31

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) نوڈیرو کے علاقے گاؤں مٹھو میں تھانہ کیٹی ممتاز کی حد میں ایک روز قبل بھٹو اور کھوڑو قبیلے کے درمیان جاری زمینی تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان ارشاد کھوڑو کو قتل کردیا، اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر مقتول کی لاش نوڈیرو اسپتال منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی جبکہ گزشتہ روز ورثا نے مقتول کی لاش ایس ایس پی چوک پر رکھ پر ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا جہاں دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئی، اس موقع پر مقتول کے والد ہدایت اللہ کھوڑو اور دیگر ورثہ کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان کو پولیس پوسٹ کے قریب گولیوں سے چھلنے کرکے بے دردی سے قتل کردیا جبکہ پولیس واقعے میں ملوث ملزمان کو تاحال گرفتار نہ کرسکی ہے جس کے باعث علاقے غیر بند گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بھٹو اور کھوڑو قبیلے کے دوران زمینی تنازعے پر اس وقت تک 10 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن پولیس کاروائی کے لیے تیار نہیں، انہوں نے آئی جی سندھ و دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے، دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے مقتول کے ورثہ کو اپنے دفتر میں طلب کرکے مذاکرات کیے جہاں انہوں نے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد دھرنا ختم کیا گیا اور ورثہ لاش لے کر اپنے گاؤں روانہ ہوگئے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں