نمرتا کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے مختلف شہروں میں دھرنے دیئے جائیں گے ،ڈاکٹر قادر مگسی

پیر 11 نومبر 2019 21:54

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی چانڈکا میڈیکل کالیج کے گیٹ پر نمرتا ہلاکت معاملے پر لگائے گئے کیمپ پر پہنچے، جہاں انہوں نے شاگردوں اور پارٹی ورکرز کے احتجاج میں شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے نمرتا ہلاکت کو قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نمرتا کے خون کو انصاف فراہم کرنے کے لیے سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص اور نوابشاہ میں بھی دھرنے دیے جائیں گے، اگر زینب قتل کیس میں 19 ہزار لوگوں کا ڈی این اے ہوسکتا ہے تو نمرتا کیس میں کیوں نہیں، نمرتا کیس کے متعلق جامعہ بے نظیر اور چانڈکا میڈیکل کالج کے افسران اور عملے کا ڈی این اے لاہور فارنزک لیباریٹری سے کروایا جائے، شبہ ہے اس واقع میں حکومت کے اعلی افسران شامل ہیں، لاہور لیبارٹری میں وزیر اعلی سندھ کی سفارش چلے گی نا ہی یونیورسٹی انتظامیہ کے پیسے چلیں گے، قادر مگسی نے جوڈیشل انکوائری رپورٹ پبلک کرنے اور رینجرز سے نمرتا ہلاکت کی تحقیقات کروانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں