لاڑکانہ چانڈکا اسپتال علاج کے لئے لائے گئے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 8 ہو گئی

پیر 11 نومبر 2019 21:54

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) شکارپور ڈرکھن کے گاؤں بکھو سیال کا 20 سالہ نوجوان ڈینگی کا شکار ہونے کے بعد لاڑکانہ چانڈکا اسپتال علاج کے لئے لائے گئے مریضوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے، شکارپور سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ احسان تھہیم کسان ہے، فصلوں میں کام کے دوران ڈینگی مچھر کا شکار ہوا، تیز بخار اور طبعیت ناساز ہونے پر ڈینگی ٹیسٹ پازیٹو آنے پر چانڈکا اسپتال شعبہ حادثات میں قائم ڈینگی وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے، شکارپور کیس کے سے پہلے لاڑکانہ میں قائم ڈینگی وارڈ میں زیر علاج رہنے والے مریضوں کی تعداد 7 تھی تاہم انہیں مکمل علاج فراہم کر کے ڈسچارج کیا جا چکا ہے، ڈینگی متاثرہ مریضوں میں سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر اعجاز شیخ، خاتون سمیت 7 افراد شامل تھے جنہیں علاج فراہم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں