رتوکوٹ روڈ پر روڈ کراس کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ٹکر سے 8 سالہ بچی ب سمیت 3افراد زخمی

پیر 11 نومبر 2019 21:54

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) لاڑکانہ کے قریب رتوکوٹ روڈ پر روڈ کراس کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ٹکر سے 8 سالہ بچی بسمہ تونیو سمیت موٹرسائیکل سوار نوجوان راجہ چانڈیو، سکینہ خاتون اور چار سالہ بچی زینب چانڈیو شدید زخمی ہوئیں جنہیں آسپاس کے لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، اس موقع پر زخمی راجہ چانڈیو نے بتایا کہ ہم لاڑکانہ شہر کے یار محمد کالونی کے مکین ہیں آج میں اپنے گھر والوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر میہڑ رشتہ داروں کے ہاں جارہے تھے کہ رتوکوٹ روڈ پر 8 سالہ بچی موٹرسائیکل کی زد میں آکر زخمی ہوئی جبکہ ہم بھی موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں