لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،9مطلوب ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

پیر 11 نومبر 2019 21:55

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری، روپوش و مطلوب 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق مارکیٹ پولیس نے ڈی سی اسکول کے قریب ڈکیتیوں جیسے سنگین مقدمات میں ملوث سرگرم ملزم مہران کلھوڑو، سرفراز لانگاہ اور سعید مستوئی کو تین پسٹلز اور گولیوں سمیت، باڈہ پولیس نے دوران چیکنگ سنگین نوعیت کے مقدمے میں مطوب ملزم لطیف جتوئی کو بندوق اور کارتوسوں سمیت، دڑی پولیس نے روپوش ملزم ارشاد مہر کو بندوق اور کارتوسوں سمیت، ولید پولیس نے دوران چیکنگ پاسپورٹ آفیس کے قریب ملزم زوہیب مہیسر کو چرس سمیت، عرب پیر کے قریب ملزم ساحل سولنگی کو بھنگ سمیت، گڑہی خدا بخش بھٹو پولیس نے دوران چیکنگ مطوب ملزم الاہی بخش عرف بادشاہ چوہان اور فتح پور پولیس نے دوران چیکنگ اغوا کے مقدمے میں اشتہاری ملزم گداحسین کونھارو کو گرفتارکرلیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں