لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں م،5ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

جمعرات 14 نومبر 2019 17:24

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق گڑھی خدا بخش بھٹو پولیس نے دوران چیکنگ سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزم مصطفیٰ جروار کو کلاشنکوف نما ٹرپل ٹو رائیفل اور گولیوں سمیت، رتوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ مبارک شاہ لنک روڈ سے ملزم رزاق مارفانی کو ہیروئن سمیت، رحمت پور پولیس نے نظر محلہ سے ملزم شاہزیب قاضی کو شراب کی 8 بوتلوں سمیت، سول لائین پولیس نے دوران چیکنگ گھنٹی پھاٹک سے ملزم زوہیب چنہ کو شراب سمیت، جبکہ ولید پولیس نے اناج منڈی سے ملزم اکرم اللہ لاشاری کو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں