گاؤں حبیب بگھیو کے زخمی بچے کو لاڑکانہ چانڈکا اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی روانہ کر دیا گیا

پہلے انڈس ہسپتال کراچی لے جایا گیا جہاں سے جناح اسپتال اور پھر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کیئر بھیجا گیا، وہاں 10 بوتل خون کا کہہ دیا گیا ، والد لاڑکانہ میں گذشتہ ماہ اکتوبر کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 2900 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،رواں ماہ اب تک 14 سو کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کتا مار مہم شروع کر دی، اسلحہ اور ڈنڈے ہاتھوں میں اٹھائے دیہاتی آوارہ کتوں کو ڈھونڈنے میں مصروف

جمعہ 15 نومبر 2019 22:47

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) گاؤں حبیب بگھیو کے زخمی بچے کو لاڑکانہ چانڈکا اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی روانہ کر دیا گیا، جہاں ورثاء دربدر پھرتے رہے، کتے کے کاٹے سے متاثرہ 6 سالہ بچے حسنین کے والد غلام حسین اور چچا صدام بگھیو کے مطابق پہلے انڈس اسپتال کراچی لے جایا گیا جہاں سے جناح اسپتال اور پھر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کیئر بھیجا گیا، وہاں 10 بوتل خون کا کہہ دیا گیا اب کراچی میں ہمارا جاننے والا کوئی نہیں جس سے بے تحاشا مشکلات کا سامنہ کرنا پڑا، دوسری جانب لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے کے کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے، کمشنر آفیس لاڑکانہ میں قائم اینٹی ریبیز ویکسین سینٹر کے انچارج ڈاکٹر نور الدین قاضی کے فراہم کردا اعداد و شمار دل دہلا دینے والے ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف ضلع لاڑکانہ میں گذشتہ ماہ اکتوبر کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 2900 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں ماہ اب تک 14 سو کے قریب کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جو کہ ڈیڈھ ماہ میں 43 سو ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ لاڑکانہ ڈویڑن میں ماہانہ 13 ہزار سے 15 ہزار کے درمیان کتوں کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خوش آئند بات یہ ہے کہ تمام متاثرین کو اینٹی ربیز ویکسین کے ڈوزز فراہم کیے جارہے ہیں اور اب اس وقت ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ڈاکٹر نورالدین کا موقف اپنی جگہ تاہم شہریوں نے آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر دوبارہ ویکسین شارٹ ہوئی تو کئی زندگیاں ختم ہو جائیں گی جبکہ ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بھی کتا مار مہم کے سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں، ادھر انتظامیہ کی خاموشی پر گاؤں حبیب بگھیو میں 6 سالہ بچے کو آوارہ کتوں کی جانب سے کاٹ کر زخمی کرنے کے بعد دیہاتیوں کی اپنی مدد آپ کے تحت کتا مار مہم شروع کر دی ہے، اسلحہ اور ڈنڈے ہاتھوں میں اٹھائے دیہاتی آوارہ کتوں کو ڈھونڈنے میں مصروف ہیں جن کا کہنا ہے کہ اب تک دو کتوں کو اپنی مدد آپ کے تحت مار چکے ہیں مزید کا بھی خاتمہ کریں گے اس میں حکومت ہماری مدد کرے

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں