لاڑکانہ، زرعی زمین کے تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

جمعہ 15 نومبر 2019 22:47

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) لاڑکانہ کے قریب تھانہ آریجا پھیڑہو کی حد گاؤں محمد صلاح مغیری میں رشتہ داری اور زرعی زمین کے تنازعہ پر مبینہ طور مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 24 سالہ نوجوان بشیر احمد معیری کو قتل کردیا اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر لاش چانڈکا اسپتال منتقل کی جہاں ضروری پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، دوسری جانب مقتل نوجوان کے ورثہ نے لاش ایس ایس پی چوک پر رکھ پر دھرنا دیا جہاں ورثہ نے مطالبہ کیا کہ مقتول کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے جبکہ پولیس افسران کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کیا گیا بعد ازاں مقتول کی لاش ورثہ گاؤں لے گئے جہاں لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں