لاڑکانہ: پاگل کتوں نے ضعیف خاتون سمیت 6 افراد کو لہولہان کردیا

ہفتہ 18 جنوری 2020 19:45

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) لاڑکانہ شہر اور گرد نو نواح میں ایک ہی روز میں پاگل کتوں نے ضعیف خاتون سمیت 6 افراد کو لہولہان کردیا جبکہ متاثرین کی جانب سے ورثہ کے ہمراہ سگ گزیدگی کی ویکسین نہ ملنے کے خلاف کمشنر آفیس میں قائم اینٹی ربیز سینٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر پاگل کتوں کے کاٹنے سے زخمی 32 سالہ نور محمد چانڈیو، 55 سالہ عبدالمجید کلہوڑو، 18 سالہ نوجوان طارق کلہوڑو، عبدالرحیم، 8 سالہ سرفراز جوکھیو، 20 سالہ یاسین جتوئی اور ضعیف خاتون صدوری کورائی نے بتایا کہ ہمیں ہمارے علاقوں میں پاگل کتوں نے کاٹ کر لہو لہان کردیا جس کے بعد ہم شعبہ حادثات علاج کے لیے گئے جہاں سے ہمیں اینٹی ربیز سینٹر ریفر کیا گیا تاہم وہاں گھنٹوں تک انتظار کرنے کے باوجود سگ گزیدگی کی ویکسین نہیں دی گئی جس کے باعث ہماری جانوں کو خطرات لاحق ہیں لیکن سینٹر انتطامیہ تعاون نہیں کررہی جو ظلم اور زیادتی ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، محکمہ صحت کی صوبائی وزیر و دیگر سے اپیل کی کہ سگ گزیدگی کی ویکسین فراہم کرکے زندگیاں بچالی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں