ملک میں آٹے کا بڑھتا ہوا بحران حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے عوام پر روزانہ مہنگائی کا بار ڈالا جارہا ہے، مولانا راشد خالد محمود سومرو

اتوار 19 جنوری 2020 20:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2020ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد خالد محمود سومرو نے عمرے کی ادائیگی اور حرمین شریفین کی زیارتوں کے بعد اپنے بھائیوں عطا الرحمان اور ڈاکٹر شفق الرحمان سومرو کے ہمراہ وطن پہنچے، لاڑکانہ کے جامعہ اسلامیہ میں جمیعت علماء اسلام کے عہدیدارن محبت علی کھوڑو، مولانا حمید اللہ سیال، مولانا محمد الیاس چنہ، مولانا عبدالحق شیخ، آصف علی مگسی، علی خان مگسی اور دیگر سیاسی، سماجی رہنماؤں نے انہیں مبارک باد دی، اس موقع پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا راشد خالد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ ملک میں آٹے کا بڑھتا ہوا بحران حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے عوام پر روزانہ مہنگائی کا بار ڈالا جارہا ہے، ، حق اور سچ کے پیروکار کبھی بھی مایوس نہیں ہوتے، اللہ اور رسول کے نام لینے والوں کو بھی کی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتے، اللہ کے رسول کی فرمانبرداری اور محبت کے بغیر دین نامکمل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ایجنڈے کے تحت ملک کو عدم و استحکام کا شکار کیا جارہا ہے، نیازی حکومت نے مہنگائی لاکر غریب لوگوں سے جینا کا بھی حق چھین لیا ہے، غریب عوام کو مہنگائی کے چکے میں پیسا جارہا ہے، نیازی سرکار تاریخ کی بدترین حکومت ثابت ہوئی ہے، مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ عوام دوبارہ روڈوں پر نکلنے کے لیے تیار ہے، عوامی طاقت سے حکومت کو گھر بھیج دیں گے، انہوں نے کہا کہ قائد جمیعت مولانا فضل الرحمان قومی اداروں کی خودمختیاری اور آئین کی بالادستی کی جنگ لڑرہے ہیں، جمیعت علمائے اسلام نے پارلیامنٹ کے اندر اور پارلیامنٹ کے باہر ہمیشہ پسے ہوئے لوگوں، ہاریوں، مزدوروں اور مظلوم لوگوں کی بات کی ہے، نیازی حکومت میں غریب، مزدور اور محنت کش افراد سخت پریشان ہیں، مہنگائی کے باعث غریبوں کا جینا محال بن چکا ہے، انہوں نے کہا سندھ کا عوام جمیعت علماء اسلام کے ساتھ ہے، قائد جمیعت مولانا فضل الرحمان نے اگر حکمرانوں کے خلاف دوبارہ تحریک شروع کی تو سندھ کا عوام قائد کے حکم پر دوبارہ اسلام آباد ممارچ کے لیے بھرپور تیار ہیں، نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو حالات مزید سنگین رخ اختیار کریں گے، نیازی حکومت کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی تاکہ ملک کے غریب عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں