لاڑکانہ ضلع سمیت متعدد اضلاع میں موٹروے پولیس کی جانب سے بنائے گئے تربیتی ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹرز بند

اتوار 19 جنوری 2020 20:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2020ء) لاڑکانہ ضلع سمیت متعدد اضلاع میں موٹروے پولیس کی جانب سے بنائے گئے تربیتی ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹرز بند سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ہر سال 25 ہزار فراد حادثات کا شکار ہوتے ہیں، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں المشرقی روڈ پر قائم موٹر وے پولیس اور نیشنل ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کا مشترقہ تربیتی ڈرائیونگ سینٹر گزشتہ ایک سال سے بند ہے جبکہ سکھر، جیکب آباد، شکارپور، اور حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے بیشتر تربیتی سینٹرز بند پڑے ہیں موٹر وے پولیس کی جانب سے سندھ بھر کے اضلاع میں ان سینٹر پر 2011 سے 18 تک خواتین اور مردوں کو ڈرائیونگ کی تربیت دی گئی جبکہ نوجوانوں کو ماہانہ 3 ہزار روپئے کا وظیفہ بھی دیا جاتا تھا ڈرائیورنگ کو روزگار کا ذریع بنانے والے غریب نوجوانوں کیلیے یہ پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل تھا سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہر سال پاکستان کے 25 ہزار شہری روڈ حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ مکمل تکنیک اور مہارت کے بغیر گاڑی چلانا بھی ہے موٹروے افسران کی زیر نگرانی چلنے والے سینٹرز میں شہری نہ ڈرائیونگ پر مکمل عبور حاصل کرتے تھے بلکہ گاڑیوں کے متعلق انہیں اہم تکنیکی معلومات بھی فراہم کی جاتی تھی لاڑکانہ کے شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے موٹروے پولیس ڈرائیونگ تربیتی سینٹرز کو دوبارہ شروع کیا جائے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں