لاڑکانہ میں 50 سالہ نامور ڈھولک نواز استاد نیاز حسین سموں آنکھوں کی بیماری میں مبتلا

محکمہ ثقافت سندھ کے سیکریٹری اکبر لغاری نے انہیں علاج کے لیے 45 ہزار روپیوں کا چیک جاری کردیا

اتوار 19 جنوری 2020 20:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2020ء) لاڑکانہ میں 50 سالہ نامور ڈھولک نواز استاد نیاز حسین سموں آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہوکر بیماری کے بسترے پر ہیں جبکہ فنکاروں کی کوششوں سے محکمہ ثقافت سندھ کے سیکریٹری اکبر لغاری نے انہیں علاج کے لیے 45 ہزار روپیوں کا چیک جاری کردیا ہے، اس حوالے سے نامور ڈھولک نواز استاد نیاز حسین سموں کا کہنا ہے کہ میں نے عابدہ پروین، دیبا سحر، تاج مستانی سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ فن کی خدمت کی تاہم عمر کے آخری حصے میں آنکھوں کر پراسرار بیماری میں مبتلا ہوں غربت کے باعث علاج نہ کروانے کی وجہ سے آنکھوں کی روشنی چلی جارہی ہے فنکار ایسوسی ایشن رہنما جاوید بروہی و دیگر کے تعاون سے محکمہ ثقافت سندھ کے سیکریٹری اکبر لغاری نے علاج کے لیے 45 ہزار روپیوں کا چیک جاری کیا ہے جس کے لیے میں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، میری سندھ کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ میری صحتیابی کے لیے دعا کریں تاکہ میں دوبارہ اپنے فن کا مظاہرہ کرسکوں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں