میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کا اجلاس ، ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے متعلق قراردادیں منظور کی گئیں

منگل 21 جنوری 2020 00:03

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کا اجلاس میئر خیر محمد شیخ کی زیر صدارت بیگم نصرت بھٹو ہال میں ہوا، اجلاس کی شروعات تلاوت کلام کام سے کی گئی بعد ازاں پیپلز پارٹی مخالف ممبران طارق محمود الحسن سومرو، اویس عباسی، گدا حسین ابڑو و دیگر نے اجلاس کا بائیکاٹ کرکے ہال سے باہر نکلے جنہیں منانے کے لیے پیپلز پارٹی کے ممبران ڈپٹی میئر انور علی نواز لٴْہر، ڈاکٹر دھرم پال، محمد نواز تونیو و دیگر نے مذاکرات کرکے انہیں منالیا جنہوں نے میئر خیر محمد شیخ سے ملاقات کرکے انہیں شکایت کی کہ ترقیاتی کام بھی نہیں ہورہے جبکہ صفائی کے بھی ناقص انتظامات ہیں، بلدیاتی نظام کو رائج ہونے کو چار سال مکمل ہوئے تاہم مسائل جوں کے توں ہیں جس پر میئر نے انہیں ایک ہفتے کی مہلت طلب کرکے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی بعد ازاں مخالف ممبران نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طور پر میونسپل کارپوریشن میں افسران کو جلد از جلد تعینات کرنے، تمام 20 یونین کمیٹیز میں دو چیف سینیٹری، 20 سینیٹری انسپیکٹر، 30 سینیٹری انچارج، 30 ٹریکٹر اور چنگچی ڈرائیور اور 20 کلینر بھرتی کرنے، خراب مشینری کی مرمت، شہر کے اندر خراب فوہارے ٹھیک کروانے سمیت جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے متعلق قراردادیں منظور کی گئیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں