سندھ کے چوتھے بڑے شہر لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی

سال 2019 میں 29 ہزار سے زائد جبکہ رواں سال کے پہلے مہینے میں سگ گزیدگی کے 530 کیسز رپورٹ

بدھ 22 جنوری 2020 23:55

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) سندھ کے چوتھے بڑے شہر لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی ہے، سال 2019 میں 29 ہزار سے زائد جبکہ رواں سال کے پہلے مہینے میں سگ گزیدگی کے 530 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں تاہم آوارا اور پاگل کتوں کے متعلق کوئی حکمت عملی موجود نہیں، پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ جو کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا حلقہ انتخاب بھی ہے میں سال 2019 میں کتے کے کاٹے کے 29 ہزار 805 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ نئے سال 2020 کی شروعات جنوری کے پہلے مہینے میں 625 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اس حوالے سے انچارچ اینٹی ریبیز سینٹر کمشنر آفیس لاڑکانہ ڈاکٹر نور الدین قاضی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال لاڑکانہ میں 29805 سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 9433 نئے کیسز اور 20372 پرانے تھے جنہیں ویکسین دی گئی جبکہ رواں سال جنوری مہینے کی 21 دنوں میں 625 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 20 ہزار متاثرین کو ویکسین دی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ ہمیں ہر ماہ 600 وائل دیئے جاتے تھے لیکن اب 300 وائل دیئے جارہے ہیں جس کے باعث ویکسین اب سینٹر میں موجود ہی نہیں، دوسری جانب شہر اور گردونواح میں کتے کے کاٹے کے کیسز میں دن بہ دن اضافے نے جہاں شہریوں میں تشویش پیدا کر رکھی ہے وہیں کتے کے کاٹے کے بعد نہایت ضروری اینٹی ریبیز ویکسین نا ملنے سے متاثرین اذیت میں مبتلہ ہو یا تو اپنی مدد آپ کے تحت ویکسین لینے یا پھر آئے روز کمشنر آفیس کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں، گزشتہ روز بھی لاڑکانہ شہر اور مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے حملہ کرکے 10 سے زائد افراد کو زخمی کردیا، لاڑکانہ میں دو ماہ قبل بھی آوارا کتوں نے دو بچوں کو کاٹ کر ان کی جان لی اور کئی بچوں کو زخمی کیا تاہم میونسپل کارپوریشن کے میئر، ضلع کائونسل کے چیئرمین سمیت متعلقہ اداروں کی خاموشی ان اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، یہ ہی نہیں بلکہ میڈیا کو موقف دینے سے بھی گریز کیا جاتا ہے، دوسری جانب سندھ بھر میں کتے کے کاٹے کے کسیز میں اضافے پر 4 روز قبل لاڑکانہ کے قریبی گاؤں بارانی مغیری میں 6 سالہ بچے جھانگیر مغیری کو آوارہ کتے نے کاٹ کر زخمی کرنے کے واقعے کا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ائند سیشن جج لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے، سنگین صورتحال کے پیش نظر لگتا ایسا ہی ہے کہ بھٹو کے شہر لاڑکانہ کے شیہریوں کو آوارا کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے دعووں کی کوئی کمی نہیں لیکن عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آرہے، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سگ گزیدگی ویکسین فراہم کرکے متاثرین کی زندگیاں بچالی جائیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں