نواحی گاؤں اللہ ودھایو لاشاری کے رہائشی محنت کش صدام حسین کا 7 سالہ معصوم بیٹا پراسرار بیماری میں مبتلا ہوگیا

بدھ 22 جنوری 2020 23:56

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) نواحی گاؤں اللہ ودھایو لاشاری کے رہائشی محنت کش صدام حسین کا 7 سالہ معصوم بیٹا پراسرار بیماری میں مبتلا ہوگیا، پانچ سالا نوید حسین جلد اور آنکھوں کی پراسرار بیماری میں مبتلہ ہو کر بینائی سے بھی محروم ہے جبکہ صدام حسین لاشاری نے اپنے بیمار بچے کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے علاج میں مدد کے لیے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹا نوید حسین شدید تکلیف کے باعث ساری ساری رات تڑپ کر گذارتا ہے، پرائیویٹ علاج کی سکت نہیں رکھتا، سرکاری علاج سے کوئی افاقہ نہیں ہو رہا، حکومت اور مخیر حضرات مدد کر کے بیٹے کی اذیت کم کر کے اس کی جان بچانے میں مدد کریں، دوسری جانب احتجاج کرنے پر لاڑکانہ کے صحافیوں نے بیمار بچے کو چانڈکا اسپتال کے ڈرماٹالجی اسکن ڈزیز لے گئے جہاں ماہر ڈاکٹر عرفان شیخ نے ان کا معائنہ کرکے علاج فراہم کیا جس دوران بچے کے والد نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ میری بیٹی بھی اس مرض میں مبتلا ہے جو زخم بیٹے کے منہ پر ہیں وہی علامات بیٹی میں بھی پائے جاتے ہیں جس پر ڈاکٹروں نے انہیں مشورہ دیا کہ آج متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کریں جہاں ان کا معائنہ کیا جائے گا، ڈاکٹر عرفان شیخ کے مطابق لاڑکانہ اور گرد و نواح میں اس قسم کے 50 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، اس صورتحال میں والدین مزید بچے پئدا کرنے اور اپنے ہی خاندان میں شادیاں کروانے سے گریز کریں تاکہ اس بیماری کا خاتمہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں