آئی پی ایل ،پولارڈ نے کیچ چھوڑنے کی ہیٹ ٹرک کرلی

منگل 7 مئی 2013 13:42

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7مئی 2013ء) بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کے آل راوٴنڈر کیرون پولارڈ نے ناقابل یقین کیچ چھوڑنے کی ہیٹرک بناڈالی۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کیرون پولاڑد نے چنئی کے خلاف مسلسل تین گیندوں پر کیچ چھوڑ کر اپنی نوعیت کا منفرد منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

کیرن پولارڈ نے چنئی کے اوپنر بلے باز مائیکل ہسی کے تین گیندوں پر تین کیچز ڈراپ کیے اور یہ غالباً کرکٹ کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہوگا جس میں ایک ہی بیٹسمین کے تین مسلسل کیچ ایک ہی فیلڈر نے چھوڑے۔بولر مچل جوہنسن کو پولارڈ کی اس ناکامی پر افسوس ہوا اور کوچ جونٹی روز کو حیرت ہوئی کیونکہ جونٹی روز پہلے ہی پولارڈ کو اپنی ٹیم کے بہترین فیلڈر قرار دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں