لاڑکانہ میں معروف شاہراہیں بھی غیر محفوظ

نامعلوم چور لاڑکانہ کی معروف شاہراہ پر قائم ہول سیل کی دوکان سے تالے توڑ کر 30 ہزار چوری کرکے آسانی سے فرار ہوگئے

جمعرات 13 فروری 2020 23:57

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) لاڑکانہ میں معروف شاہراہیں بھی غیر محفوظ، نامعلوم چور لاڑکانہ کی معروف شاہراہ پر قائم ہول سیل کی دوکان سے تالے توڑ کر 30 ہزار چوری کرکے آسانی سے فرار ہوگئے، جائے وقوع پر مارکیٹ تھانے کی پولیس اور فنگر پرنٹس کی ٹیم پہنچ گئی، جناح باغ چوک پر پولیس کی بڑی نفری ہر وقت موجود رہنے کے باوجود چوری کی واردات سے شہری پریشان ہوگئے، دوسری جانب دوکان مالک زبیر شیخ کا کہنا تھا کہ صبح اطلاع ملی کہ دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں، جہاں پر دیکھا کہ دوکان کے غلے میں موجود تیس ہزار سے زائد کی رقم غائب ہے، مجھے نہیں معلوم کہ چوروں کی تعداد کتنی ہے، ان کے خلاف این سی مارکیٹ تھانے پر درج کروائی ہے، جبکی پولیس کے مطابق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے تفتیش جاری ہے، فنگر پرنٹ رپورٹس ملنے کے بعد ہی کچھ بتایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں