چانڈکا اسپتال میں نصب کردہ آر او پلانٹ ناکارہ ،لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں کے گردوں کے مریضوں کے ڈائلاسز نہ ہوسکے

آر او پلانٹ کی خرابی اور ڈائلاسز نے ہونے کے خلاف مریضوں کے ورثہ نے اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی

جمعرات 13 فروری 2020 23:57

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) چانڈکا اسپتال کے شعبہ نیفرولاجی میں نصب کردہ آر او پلانٹ ناکارہ ہونے کے باعث لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے گردوں کے مریضوں کے ڈائلاسز نہ ہوسکے جس کے باعث متعدد مریضوں کی حالت غیر ہوگئی ہے جبکہ آر او پلانٹ کی خرابی اور ڈائلاسز نے ہونے کے خلاف مریضوں کے ورثہ نے اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر ندیم علی عباسی، مجاہد علی سومرو، شعبان سندیلو و دیگر کا کہنا تھا کہ بالائی سندھ میں قائم چانڈکا اسپتال کے زیر نگرانی شعبہ نیفرولاجی میں آئے روز آر او پلانٹ اور ڈائلاسز مشینیں خراب ہونا معمول بن گیا ہے جس کے باعث ہمارے مریض موت اور زندگی کے کشمکش میں ہے جبکہ ٹیکنکیشن ہونے کے باوجود آر او پلانٹ کو درست نہیں کیا جارہا ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، محکمہ صحت کے صوبائی وزیر و دیگر سے اپیل کی کہ جلد از جلد آر او پلانٹ کو درست کرکے ڈائلاسز کا مرحلہ شروع کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں