ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی کا اسٹیشن روڈ پر ہوٹل پر چھاپہ، غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر ہوٹل سیل

جمعرات 13 فروری 2020 23:57

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی عائشہ جونیجو کی سربراہی میں ٹیم نے شہر کے اسٹیشن روڈ پر قائم ماشاء اللہ سندھڑی اور اولڈ سبحان اللہ ہوٹل چھاپہ مارکر کر صفائی ستھرائی کے نامناسب انتظامات اور کھانوں کی تیاری میں غیر معیاری اشیائے کے استعمال پر دونوں ہوٹلوں کو سیل کرکے مجموعی طور پر ایک لاکھ پچیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ اسی علاقے میں قائم نادر ہوٹل پر چھاپہ مارکر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، دوسری جانب ٹیم نے شہر کے چانڈکا پل میں قائم بیکری پر چھاپہ مارکر صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر 50 ہزار روپے جرمانے عائد کیا جو رقم مالک نے بروقت سرکاری خزانے میں جمع کروادی، اس موقع پر ٹیم نے ہوٹل اوبیکری مالکان کو ہدایت کی کہ کھانے پینے کے اشیائے میں حفضان صحت کے اصولوں پر عمل کیا جائے بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں