سجاول کا نوجوان چانڈکا اسپتال میں جاں بحق، ورثاء کا ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام

ہفتہ 15 فروری 2020 23:07

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2020ء) سجاول جونیجو تحصیل کے گاؤں عرضی بھٹو سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نوجوان طالبعلم فرید لانگاہ کو منہ سے خون آنے کے باعث ورثا نے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات داخل کیا جہاں نوجوان دم توڑگیا جبکہ ورثہ نے ڈاکٹروں پر غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا، اس موقع پر متوفی نوجوان کے چچا عبدالوحید لانگاہ نے بتایا کہ فرید کراچی میں رہائش پذیر اور نویں جماعت کا طالبعلم تھا جو دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی فارم پٴْر کرنے کے لیے گاؤں آیا جہاں اچانک منہ سے خون آنے کے باعث اس کی حالت غیر ہوئی اور اسے لاڑکانہ شعبہ حادثات منتقل کیا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹروں کی عدم موجودگی پر عملے کو منت سماجت کی تاہم ان کی جانب سے علاج فراہم نہ کرنے پر فرید نے تڑپ تڑپ پر دم توڑا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ غفلت برتنے والے ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کیا جائے، دوسری جانب ضروری کاروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثہ کے حوالے کی گئی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں