سندھ رینجرز کے زیر انتظام قائد اعظم رینجرز پبلک اسکول میں آرٹ اینڈ سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 15 فروری 2020 23:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2020ء) سندھ رینجرز کے زیر انتظام قائد اعظم رینجرز پبلک اسکول میں آرٹ اینڈ سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں طلبہ و طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، تفیصلات کے مطابق 51 ونگ شھباز رینجرز کے زیر انتظام قائد اعظم رینجرز پبلک اسکول میں منعقدہ آرٹ ائینڈ سائینس ایگزیبیشن میں طلبہ و طالبات نے مختلف مضامین پر مبنی اسٹالز سجا کر اساتذہ اور والدین سمیت آنے والے مہمانوں سے بھی خوب داد وصول کی ایگزیبیشن میں سجے اسٹالز پر آویزاں پروجیکٹز کو دیکھنے اور سمجھنے کیلیے آنے والے شہریوں کو بچوں کی جانب سے بریفنگز بھی دی گئیں جبکہ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ایگزیبیشن ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس میں طالبعلموں کے ساتھ اساتذہ کی محنت بھی شامل ہے نمائشی پروجیکٹس دیکھنے والے شہریوں اور والدین کی جانب سے بچوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ انکی ہمت افزائی بھی ہوتی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں