لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے روپوش و مطلوب 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 17 فروری 2020 22:45

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے روپوش و مطلوب 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، چوری شدہ موٹرسائیکل، موبائیل فونز اور نقدی برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں، تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو پولیس نے مقابلے میں ملزم صدام سومرو پسٹل اور گولیوں سمیت، نوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ ملزم مالک تیغانی کو بغیر لا?یسنس پسٹل اور گولیوں سمیت، سول لا?ین پولیس نے دوران چیکنگ ملزم احسان میربحر کو ریوالر اور گولیوں سمیت، دڑی پولیس نے دوران چیکنگ دو روپوش ملزمان امداد لنجوانی اور وحید لنجوانی کو، باڈہ پولیس نے روپوش ملزم مشتاق عرف مصطفیٰ بروہی کو اور نوڈیرو پولیس نے مطلوب ملزم امتیاز جوگی کو گرفتار کرلیا، دوسری جانب سول لا?ین پولیس نے شہری سہیل کلہوڑو کی چوری شدہ موٹرسائ?کل اور شہری رشید بھٹی کی موبائل فون برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں