شہید ذوالفقار بھٹو کی پوتی اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو قافلے کی صورت میں گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ گئی

منگل 18 فروری 2020 22:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) شہید ذوالفقار بھٹو کی پوتی اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو قافلے کی صورت میں گڑھی خدابخش بھٹو پہنچی جہاں انہوں نے شہید دادا ذوالفقار بھٹو، والد میر مرتضیٰ بھٹو، دادی بیگم نصرت بھٹو، شہید پھپھو محترمہ بینظیر بھٹو سمیت دیگر شہدائے کی مزارات پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چاردریں چڑھائیں۔

(جاری ہے)

مزارار پر حاضری کے دوران کارکنان نے ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی بعد ازاں وہ قافلے کی صورت میں لاڑکانہ شہر میں قائم المرتضیٰ ہاؤس پہنچی، واضع رہے کہ سے چند ماہ قبل بھی فاطمہ بھٹو لاڑکانہ پہنچی جہاں انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں بھی کی تاہم اب دوسری مرتبہ ان کی لاڑکانہ آمد کے موقع پر ان کے دورے کو سیاسی حلقوں میں بہت اہمیت دی جارہی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں