لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں، ملوث روپوش و مطلوب 5 ملزمان گرفتار

جمعرات 20 فروری 2020 00:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث روپوش و مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق رحمت پور پولیس نے قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم میہر جلبانی کو، آریجہ پولیس نے ملزم وحید بھٹو کو ریوالور اور گولیوں سمیت، قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم صدر مغیری کو، مارکیٹ پولیس نے ملزم مختیار جتو?ی کوبھنگ سمیت، ملزم وقار کھاوڑ کو چرس سمیت جبکہ تعلقہ پولیس نے دوران چیکنگ ٹرک تحویل میں لے کر 600 لٹرغیر قانونی ایرانی ڈیزل برآمد کرلی ہے، پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں