لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی

جمعہ 21 فروری 2020 20:12

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں انہیں ویکسین بھی دی گئی، گزشتہ روز لاڑکانہ کے نواحی گاؤں پیٹھڑو میں 8 سالہ بچے رمیز سانگی، گاؤں کھبڑ کے 9 سالہ بچے عبدالرزاق بھٹو، گڑھی یاسین تحصیل کے گاؤں اگن خان جعفری کے 4 سالا بچے پیارل جعفری اور رتودیرو کے گاؤں جمعو اگھم کے نوجوان نادر علی لولائری کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا جنہیں ورثہ کی جانب سے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں سگ گزیدگی کی ویکسین فراہم کی گئی، اس موقع پر زخمیوں کے ورثہ نے مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم شروع کرکے مزید بچوں اور نوجوانوں کی زندگیوں کو بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں