صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی جانب سے لاڑکانہ کے بیگم نصرت بھٹو ہال جناح باغ میںکھلی کچہری کاانعقاد

مرکزی دروازے کو بند کرکے وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے عام شہریوں کے داخلہ کو روک دیاگیا کھلی کچہری میں سرکاری ملازمین اور پارٹی ورکرز کی بڑی تعداد میں شمولیت نے کھلی کچہری پر سوالیہ نشان لگادیا پارٹی ورکرز نے بھی کھلی کچہری میں صوبائی وزیر کے سامنے مسائل کے حل نہ ہونے پر سخت احتجاج کیا، جس کے باعث کھلی کچہری میں بدنظمی اور بدمذگی پیدا ہوگئی

ہفتہ 22 فروری 2020 23:24

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر لاڑکانہ کے بیگم نصرت بھٹو ہال جناح باغ میں منعقدہ صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی جانب سے کھلی کچہری کاانعقاد کیاگیا تاہم مرکزی دروازے کو بند کرکے وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے عام شہریوں کے داخلہ کو روک دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق بیگم نصرت بھٹو ہال جناح باغ لاڑکانہ میں منعقدہ کھلی کچہری کے مرکزی دروازوں کے علاوہ باغ جناح کے مرکزی گیٹ سے عام شہریوں کے داخلہ کو روک دیا گیا، جبکہ کھلی کچہری میں سرکاری ملازمین اور پارٹی ورکرز کی بڑی تعداد میں شمولیت سے کھلی کچہری پر سوالیہ نشان لگادیا، اس کے باوجود پارٹی ورکرز نے بھی کھلی کچہری میں صوبائی وزیر اسمٰعیل راہو کے سامنے مسائل کے حل نہ ہونے پر سخت احتجاج کیا، جس کے باعث کٴْھلی کچہری میں بدنظمی اور بدمذگی پیدا ہوگئی، مشتعل پارٹی ورکرز نے صوبائی وزیر اور پارٹی رہنماوٴْں کے سامنے شکایات کے انبار لگادیئے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب پارٹی ورکرز کے مسائل حل نہیں کرسکی تو عام شھریوں کے مسائل کس طرح حل کریگی، اور اس وقت لاڑکانہ میں صفائی، صحت، امن و امان سمیت دیگر بنیادی مسائل موجود ہیں، جس کے بعد کھلی کچھری انتظامیہ نے مشتعل پارٹی ورکرز کو احتجاج سے روک کر میڈیا سے بھی دور کردیا، بعدازاں صوبائی وزیر اسمٰعیل راہو برائے نام عام شھریوں کی کٴْھلی کچھری سے خطاب کرتے رہے، کٴْھلی کچھری میں خورشید جونیجو، لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر نعمان صدیقی و ایس ایس پی مسعود بنگش سمیت طارق انور سیال و دیگر پارٹی رہنماوٴْں و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

بعد ازان صوبائی وزیر محمد اسماعیل راھو۔ ایم این اے خورشید جونیجو نے پریس کلب کا وزٹ کیا اس موقعہ پر صدر پریس کلب مرتضیٰ کلہوڑو، جنرل سیکرٹری ظفر ابڑو ، جوائنٹ سیکرٹری محمد علی بہلیم۔ اور حنیف سھاگ سمیت دیگر موجود تھے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں