چنے بیچنے والا محنت کش پیر پھسلنے سے ٹرین کی زند میں آکر جاںبحق ہوگیا

ہفتہ 22 فروری 2020 23:28

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن پر چنے بیچنے والا شہر کے لیلان آباد کا رہائشی 45 سالا محنت کش قربان علی شیخ سکھر سے کوٹری جانے والی موہن جو دڑو پسینجر میں اترنے کے دوران پیر پھسلنے سے ٹرین کی زند میں آکر جان بحق ہوگیا اطلاع پر ریلوے پولیس نے پہنچ کر لاش چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، بتایا جاتا ہے کہ متوفی 30 سال سے چنے بیچ کر بچوں کی کفالت کرتا تھا جو آج معمول کے مطابق ٹرین میں چڑھ کر چنے بیچنے کے گیا جہاں چلتی ٹرین میں اترنے دوران پیر پھلسنے سے وہ جان بحق ہوئے ہیں، دوسری جانب متوفی کی لاش گھر پہنچا دی گئی جہاں لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں