کورونا وائرس کے ممکنہ پھلاؤ کے خدشے کے باعث سندھ کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں بھی نویں روز مکمل طور لاک ڈائون رہا

منگل 31 مارچ 2020 22:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے ممکنہ پھلاؤ کے خدشے کے باعث سندھ کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں بھی نویں روز مکمل طور لاک ڈائون رہا جبکہ لاڑکانہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی غیر معمولی انتظامات کرتے ہوئے شہر کے اہم شاہراؤں پر بڑی تعداد میں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جہاں دن اور رات کے اوقات میں اہلکار فرائض سرانجام دیتے رہے، دوسری جانب لاک ڈائون کے باعث شہر کے اہم کاروباری مراکز نویں روز بھی مکمل طور پر بند رہے جس کے باعث سارا شہر ویرانی کا منظر پیش کرتا رہا، لاک ڈائون کے دوران پاک فوج، رینجرز اور پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا، دوسری جانب متعدد شاہراہوں پر گھروں سے نکلنے والے شہریوں کو پولیس کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی تاہم ان کی جانب سے مزاحمت پر پولیس نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے دوبارہ اپنے اپنے علاقوں میں بھیج دیا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں