ملک بھر میں میڈیکل ایمرجنسی کے باوجود لاڑکانہ کے پوسٹ گریجوئٹ ڈاکٹرز تنخواہوں اور حفاظتی سامان سے محروم

منگل 31 مارچ 2020 22:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) ملک بھر میں میڈیکل ایمرجنسی کے باوجود لاڑکانہ کے پوسٹ گریجوئٹ ڈاکٹرز تنخواہوں اور حفاظتی سامان سے محروم، لاڑکانہ کے دو سو سے زائد پوسٹ گریجوئیٹ ڈاکٹرز گزشتہ ایک سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ ینگ ڈاکٹرس نے تنخواہیں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے سامان فراہم کیے جائیں، اس حوالے سے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسیئیشن ڈاکٹر ارشاد ابڑو کا کہنا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر سکھر اور لاڑکانہ میں قائم مختلف قرنطینہ سینٹرز پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، لاڑکانہ بیشتر متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز گزشتہ ایک سال سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے قرنطینہ مراکز کے علاوہ دیگر مقامات پر فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان تک مہیا نہیں کیا گیا ہے جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز 24 گھنٹوں سے 36 گھنٹوں تک بھی لگاتار کام کر رہے ہیں، انہوں نے سندھ حکومت سے اپیل ہے کہ لاڑکانہ کے پوسٹ گریجوئیٹ ڈاکٹرز کے مسائل حل کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں