لاڑکانہ، جامعہ بے نظیر بھٹو میں قرنطینہ سینٹر میں 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرین کی تعداد 9 پہنچ گئی

ہفتہ 4 اپریل 2020 19:43

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) لاڑکانہ کے قریب جامعہ بے نظیر بھٹو میں قائم کردہ قرنطینہ سینٹر میں جمعے کے روز دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرین کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد گزشتہ روز 34 افراد جن میں سکھر، خانیوال اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں انہیں صحتمند قرار دیتے ہوئے اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، محکمہ صحت لاڑکانہ کے مطابق پازیٹو آئے ہوئے دو متاثرین کو قرنطینہ میں رکھ کر ان کا علاج کرنے سمیت مطلوبہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جو 14 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے تاہم اس دوران ان کے دوبارہ ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں