پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی کے موقع پر کورونا وائرس کے باعث جلسہ عام منعقد نہیں کیا گیا

ہفتہ 4 اپریل 2020 19:43

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) سابق وزیراعظم پاکستان اور بانی پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی کے موقع پر کورونا وائرس کے باعث جلسہ عام منعقد نہیں کیا گیا جبکہ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کرکے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، لاڑکانہ میں پی پی پی سٹی لاڑکانہ کے سابق صدر اور کوآرڈینیشن ممبر نورالدین ابڑو کی رہائشگاہ پر قرآن خوانی کی گئی جس میں صوبائی مشیر نثار احمد کھوڑو سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کرتے ہوئے دعا مانگی، دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے المرتضیٰ ہاؤس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تصاویر پر پھول رکھ پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جہاں دعا بھی مانگی گئی، اس کے علاوہ لاڑکانہ، رتودیرو، ڈوکری، نودیرو سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں بھی قرآن خوانی کرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں