لاڑکانہ،بے روزگاری سے تنگ آکر 16 سالہ نوجوان حسنین ملاح نے دو منزلہ عمارت سے کود کر خودکشی کرلی

ہفتہ 4 اپریل 2020 19:43

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) لاڑکانہ میں گزشتہ بارہ روز سے جاری لاک ڈائون اور بے روزگاری سے تنگ آکر 16 سالہ نوجوان حسنین ملاح نے دو منزلہ عمارت سے کود کر خودکشی کرلی جبکہ متوفی کی نعش ورثہ نے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردی گئی، ورثہ کے مطابق وہ بدین کے رہائشی ہیں لاک ڈائون کے بعد وہ بدین سے لاڑکانہ روزگار کے سلسلے میں آئے لیکن یہاں بھی بے روزگاری اور کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دکانیں بند تھی جبکہ مسلسل بے روزگاری کے باعث حسنین نے دو منزلہ عمارت سے کود کر خودکشی کرلی ہے، دوسری جانب متوفی کی نعش گھر پہنچادی گئی جہاں لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں