لاڑکانہ، پرانی دشمنی پر دوگروپوں میں جھگڑا، پانچ خواتین سمیت 10 افراد شدید زخمی

ہفتہ 30 مئی 2020 21:16

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) قمبر شہدادکوٹ ضلع کے شہر گاجی کھاوڑ کے نواحی گاؤں صادق ماچھی میں پرانی دشمنی پر سولنگی برادری کے دو گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کے وار سے پانچ خواتین سمیت 10 افراد حمیدہ، فاطمہ، امام زادی، شکیلہ، شہربانو، میہر علی، امیر علی، سجاد علی، عبدالحکیم اور عبدالوحید سولنگی شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ اس موقع پر زخمیوں کے ورثاء کا کہنا تھا کہ ان کا اپنی ہی برادری کے بااثروں کے ساتھ 3 جریب زرعی زمین کے معاملہ پر تنازعہ چل رہا ہے جس پر آج بااثر رشتہ دار گھر میں گھس کر پر پانچ خواتین سمیت 10 افراد کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں