لاڑکانہ،ٹریفک حادثہ میں یونیورسٹی کا ملازم جاں بحق، ایک شخص زخمی

منگل 28 جولائی 2020 20:19

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2020ء) ٹریفک حادثہ میں یونیورسٹی کا ملازم جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز رتوڈیرو لاڑکانہ روڈ پر موٹرسائیکل اور داٹسن کی ٹکر میں ایک شخص حبدار علی، جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے ملازم ہیں، وہ موقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ ایک شخص مسرور بھٹو، جو کہ جج کے بھائی ہیں، شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے شعبہ حادثات لاڑکانہ داخل کیا گیا، جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نے ان کو طبی امداد فراہم کرکے بچالیا، جبکہ جاں بحق شخص کا پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔#

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں