لاڑکانہ میں تعینات نئے ڈپٹی کمشنر طارق منظور چولیانی کی زیر صدارت شہری مسائل کے متعلق اجلاس

جمعہ 11 ستمبر 2020 23:00

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) لاڑکانہ میں تعینات نئے ڈپٹی کمشنر طارق منظور چولیانی کی زیر صدارت شہری مسائل کے متعلق اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون امداد علی ابڑو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بلا تفریق لوگوں کے ان کی دہلیز تک بنیادی سہولیات فراہم کریں تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، ڈپٹی کمشنر نے سیپکو حکام کو ہدایت کی کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ سے گریز کیا جائے خاص طور پر صبح کے اوقات میں بجلی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے تاکہ ڈسپوزلز کا متاثر نہ ہو کیونکہ چند پمپنگ اسٹیشنز پر جنریٹر موجود ہیں جن کی مدد سے نکاسی آب ممکن ہے جس پر سیپکو حکام نے انہیں یقین دہانی کروائی، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے مریضوں کو خاص خیال رکھیں اور انہیں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر نے آئی ایچ ایس منیجر کو ہدایت کی کہ وہ اسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر اور مؤثر بنائیں بصورت دیگر سخت کارrوائی کی جائے گی. اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر کو ہدایت کی کہ وہ جعلی بیج اور غیر رجسٹرڈ کھاد اور بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے اتاترک اوور فلائی برج کا دورہ کرکے متعلقہ افسران سے معلومات لی جہاں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اوور فلائی برج کے مرمت کام کو جلد سے جلد شروع کیا جائے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں