ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 4 ملزمان گرفتار کرلیے

جمعہ 11 ستمبر 2020 23:00

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دڑی پولیس نے دوران چیکنگ سرگرم ملزم عامر مغیری کو ریوالر اور گولیوں سمیت، حیدری پولیس نے دوران گشت عاقل روڈ سے منشیات فروش جمیل جتوئی کو آدہا کلو چرس سمیت، حیدری پولیس نے اغوا کے مقدمے میں روپوش ملزم اسرار خروس کو اور وارث ڈنو ماچھی پولیس نے روپوش ملزم اسماعیل ابڑو کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں