لاڑکانہ: گرد نواح میں بچی سمیت 10 افراد کوکتوں کے کاٹنے کا شکار، طبی امداد، اسپتال منتقل

جمعہ 9 اکتوبر 2020 22:46

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2020ء) لاڑکانہ اور گرد نواح میں بچی سمیت 10 افراد کوکتوں کے کاٹنے کا شکار، طبی امداد، اسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پاگل اور آوارہ کتوں نے بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد کو کاٹ کر زخمی بنادیا، جن کو فوری طبی امداد کیلئے شعبہ حادثات لاڑکانہ منتقل کردیا گیا، جن میں بچی تہمینہ، خواتین نصیباں، وینجھار ، سکینہ اور مرد بخشل، فقیر محمد، نثار، غلام رسول، آفتاب ، نور احمد اور دیگر شامل تھے، اسپتال میں زخمیوں کو کتے کے کاٹنے کی ویکسین دیکر فارغ کردیا گیا

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں