رتوڈیرو میں دو گروہوں میں تصادم ،4افراد جاں بحق ،علاقے میں صورت حال کشیدہ

منگل 13 اکتوبر 2020 17:39

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) رتوڈیرو کے قریب گاوں یعقوب جلبانی میں پرانی دشمنی کے باعث مسلح گروہوں میں فائرنگ کا سلسلہ 12 گھنٹوں سے جاری 4 افراد جاں بحق پولیس خاموش تماشائی بنی رہی جس کے باعث علاقے کی صورت حال کشیدہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

رتودیرو کے وارٹ ڈنو ماچھی تھانے کی حدود گاوں یعقوب جلبانی میں پرانی دشمنی کے باعث گذشتہ 12 گھنٹوں سے 3 گروپوں میں تصادم جاری ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد تاحال جاں بحق ہوچکے ہیں پہلا واقعہ گذشتہ شب گاؤں یعقوب جلبانی میں پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد معشوق عمرانی اور پنہل کٹوہر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے جس کے بعد علاقے میں صورت حال کشیدہ ہوگئی دوسرا واقعہ منگل کی دوپہر اسی گاوں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مزید دو افراد فضل محمد اور ہمت جلبانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کے ایک شخص زخمی ہوگیا پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق واقعہ 3 گروپوں میں پرانی دشمنی کے تنازے پر پیش آیا ہے تاہم کوئی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں