لاڑکانہ: ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ مظلوم عوام کی آواز، مطالبات کیلئے احتجاجی مظاہرے، علامتی بھوک ہڑتال، ریلی

منگل 13 اکتوبر 2020 20:04

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2020ء) ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ مظلوم عوام کی آواز، مطالبات کیلئے احتجاجی مظاہرے، علامتی بھوک ہڑتال اور ریلی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ سے برطرف کیے گئے ملازم علی نواز سانگی نے اپنے بھائی ریاض سانگی اور بچوں سراج سانگی، عالیہ سانگی اور بینظیر سانگی کے ساتھ ہاتھوں میں پلیٹ پر پتھر اٹھاکر ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ (ڈی پی سی ایل) کے باہر ملازمت میں بحالی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دو گھنٹے تک علامتی بھوک ہڑتال کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رند کالونی لاڑکانہکے مکین احسان رند اور دیگر نے پی ٹی آئی رہنما شاہد رند اور اس کے بھائی مولانا طارق رند کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ جبکہ رکشا لیبر یونین لاڑکانہ کی جانب سے ٹریفک پولیسکے مظالم کے خلاف سید بادشاہ، انور جتوئی، روشن جاگیرانی، وحید ابرو اور دیگر کی رہنمائی میں احتجاجی ریلی نکالی۔ اور سگیوں تھانہ کے مکین مرد اور عورت سمیت بچوں محمد بخش، اصغر علی، سیانی، جنت کاتوں اور دیگر نے شاہنواز کلہوڑو، ان کے بیٹے گلاب کلہوڑو اور دیگر کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا اور ان سے تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کی اعلیٰ افسران کو درخواست کی۔#

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں