لاڑکانہ کے قریب موٹر سائیکل پر فائرنگ سے 2 معصوم بچے جاں بحق

جمعرات 15 اکتوبر 2020 20:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) لاڑکانہ کے قریب موٹر سائیکل پر فائرنگ سے دو معصوم بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے قریب میروخان کے گاؤں ٹھارو ودھو کے مقام پر مبینہ طور پر گھات لگائے مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے موٹرسائیکل پر گاؤں واپس آتے ہوئے ممتاز بروہی کو مبینہ طور پر رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے اندھا دھند فائرنگ کر دیجس کے نتیجے میں ممتاز بروہی شدید زخمی ہوگیا. جبکہ 7 سالہ بیٹا شکیل بروہی اور 8 سالہ بھتیجا اللہ ورھایو موقع پر جاں بحق ہو گئے زخمی اور دو بچوں کی نعشوں کو شعبہ حادثات لاڑکانہ لایا گیا جہاں ورثا کا کہنا تھا کہ انکی کسی سے دشمنی نہیں گائوں واپسی پر ملزمان بیچ سڑک پر اچانک اندھادھند فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں