لاڑکانہ میں پولیس کا بڑا آپریشن، بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ سمیت 7 ڈاکو ہلاک

جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:53

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) لاڑکانہ میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 ڈاکوؤوں کو ہلاک کر دیا۔ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق پولیس نے کیٹی ممتاز میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن میں ڈاکوؤں کے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ اقبال ناریجو اور اس کے 6 ساتھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے دو اینٹی ائیر کرافٹ گنیں، تین کلاشنکوف اور تین جی تھری رائفلیں برآمد ہوئیں۔ایس ایس پی کے مطابق خیرپور اور لاڑکانہ کے کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن جاری ہے۔پولیس حکام نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے اقبال ناریجو سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں