ایم پی اے سردار خان چانڈیو کے گھر کا گھیراؤ قابل مذمت ہے ،نثار کھوڑو

جمعرات 29 اکتوبر 2020 20:09

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پی اے سردار خان چانڈیو اور برہان چانڈیو کے گھر پر پولیس کے گھیرا ؤکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار خان چانڈیو کی ام رباب کیس میں ضمانت اور برہان چانڈیو کا کیس میں نام خارج ہے لیکن پھر بھی پولیس نے ان کے گھر کا گھیراؤ کرکے چادر اور چودیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے کہا کہ کیس میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کی آڑ میں ایم پی اے کے گھر کا گھیراؤ کرکے تلاشی لینا ہتک عزت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں