لاڑکانہ میں گندم کی منافع بخش کاشت کے عنوان سے مقامی ہال میں سیمینار کا انعقاد

اتوار 22 نومبر 2020 18:45

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) لاڑکانہ میں گندم کی منافع بخش کاشت کے عنوان سے مقامی ہال میں سیمینار کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

سیمینار کے مہمان خاص زرعی مایرین غلام حسین شیخ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن لاڑکانہ. عرفان علی جتوئی صدر سندھ آبادگار بورڈ .عبدالجلیل جروار ہیڈ آف ایگری سروسز ایف ایف سی حیدرآباد.

اور نعیم اختر ہیڈ آف سیلز سکھر ایف ایف سی تھی. سیمینار میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے چھوٹے بڑی آبادگاروں. اور کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چند سال پہلے تک پاکستان گندم میں خود کفیل ملک تھا. لیکن بڑہتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ہماری زرعی زمینوں پر لوگوں نے گھر بنانا شروع کردیے ہیں.

جس کی لیے اب ہمیں کم ایکڑ پر زیادہ پیداوار حاصل کرنا چاہیی. اس کے لیے ضروری ہے کہ آبادگار کو یہ مکمل علم ہونا چاہیی. کہ بیج کون سا استعمال کرنا چاہیی. کس مہینہ میں ہمیں گندم کی بوئی کرنی چاہیی. اور اس کے ساتھ گند کی فصل کو وقت پر پانی بہتر کھاد اور زرعی اویات کا استعمال سے ہم زیادہ پیداوار حاصل کرسکتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ جعلی زرعی ادویات کے استعمال .اور غیر معیاری بیج کی وجہ سے ہم گندم کی پیدوار کا ٹارگیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں. انہوں نے آبادگاروں کو مشورہ دیا. کہ وہ زرعی ماہرین کی ہدایات پر مکمل عمل کرکے منافع بخش گندم کی کاشت کریں. اس موقع پر آبادگاروں نے زرعی ماہرین سے مختلف سوالات کیی. جس پر زرعی ماہرین نے ان کی سوالوں کی جوابات دیے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں