والدین کی جانب سے شادی کرانے کے انکار پر 18سالہ نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی

اتوار 22 نومبر 2020 18:45

والدین کی جانب سے شادی کرانے کے انکار پر 18سالہ نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) والدین کی جانب سے شادی کرانے کے انکار پر 18سالہ نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ کے رحمت پور تھانے کی حدود میں بھینس کالونی میں کپڑے استری کرنے والے 18 امیر علی مگسی نے والدین سے شادی کرنے کا مطالبہ کیالیکن والدین کی جانب سے انکار پر دل برداشتہ ہوکر اپنی ہی شاپ پر بجلی کے پنکھے سے لٹک کر جان دے دی۔

واقعے کے بعد ورثا نے لاش لاڑکانہ اسپتال پہنچادی جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کر دی اورلاش ورثا کے حوالے کردی ۔مرحوم کے بھائی عارف مگسی نے اسپتال میں بتایا کہ بھائی استری کی شاپ چلاکر گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا اور شادی کا مطالبہ کرتا رہتا تھالیکن غصے میں آکر گلے میں رسی پھنسا کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی ۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں