سندھ کی سیاست میں پولیس کو نکال دیا جائے تو پیپلزپارٹی کا نام لیوا کوئی نہیں رہے گا، حلیم عادل شیخ

سندھ میں ساری سیاست پولیس کے زور پر کی جاتی ہے۔ پولیس آرڈر 2019 کے بعد پولیس کو سیاسی غلام بنا دیا گیا ہے ڈکیتیوں، تیل اسمگلنگ، منشیات فروشی، اغوا کا شیئر بھی سی ایم ہائوس میں بیٹھے ایک ایس پی کو جاتا ہے، ایس ایس پی لاڑکانہ کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھیں گے ہم سکھر میں امن کانفرنس کروانے جارہے ہیں،سندھ میں امن تحریک انصاف کرائے گی، پریس کانفرنس سے خطاب سندھ حکومت کے وزرا صرف الزام بازی کررہے ہیں یہ چودہ سال سے سندھ میں بیٹھے ہیں سندھ کا حساب تو پی پی نے دینا ہے، سینیٹر سیف اللہ ابڑو

اتوار 23 مئی 2021 17:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2021ء) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی و پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ لاڑکانہ پہنچے،پی ٹی آئی رہنما سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی انصاف ہائوس پر پریس کانفرنس کی۔ پیپلزپارٹی کے سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خان محمد سانگہرو ، عبدالرزاق ڈیرو ،ممتاز علی خان لاشاری ،سردار علی گوہر، عبدالحمید ،علی مرتضی ابڑو سمیت دیگر نے وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کی سیاست میں پولیس کو نکال دیا جائے تو پیپلزپارٹی کا نام لیوا کوئی نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

سندھ میں ساری سیاست پولیس کے زور پر کی جاتی ہے۔ پولیس آرڈر 2019 کے بعد پولیس کو سیاسی غلام بنا دیا گیا ہے۔ڈکیتیوں، تیل اسمگلنگ، منشیات فروشی، اغوا کا شیئر بھی سی ایم ہائوس میں بیٹھے ایک ایس پی کو جاتا ہے، ایس ایس پی لاڑکانہ کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھیں گے،ایس ایس پی کو کہتا ہوں وردی اتارکر پی پی کا جھنڈا اٹھالیں، میں بی بی شہید اور بھٹو کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے کبھی سیاسی مخالفین پر اس طرح ظلم نہیں کیا۔

ہم عمران خان کے سپاہی ہیں حق کی بات کریں گے،سندھ میں رینجرز اور فوج کو لائے بغیر امن نہیں ہوگا۔ یہاں وردی میں ڈاکو موجود ہوتے ہیں۔ سندھ حکومت کو بے نقاب کرنے کے جرم میں حلیم عادل شیخ اور سندھ کے لوگوں کو دہشتگرد بنادیا گیا ہے آج ڈاکو اپنی شناخت کے لیے تصاویر جاری کررہے ہیں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔ ہم سکھر میں امن کانفرنس کروانے جارہے ہیں،سندھ میں امن تحریک انصاف کرائے گی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کورونا کی دوائیں لاڑکانہ میں بکی، کتے کے واقعات، ایڈز کے واقعات لاڑکانہ میں، لاڑکانہ دنیا بھر میں ایڈز کے حوالے سے مشہور ہے،سندھ کی ترقی دیکھنی ہو تو گوگل پر لکھ کر دیکھ لیں کس طرح سندھ کو تباہ کیا گیا ہے۔کل وفاقی وزرا سندھ کا دورہ کریں گے وزیر اعظم کا اعلان شدہ سندھ پیکیج پر کام شروع ہوچکا ہے۔پیپلزپارٹی کے لوگوں کا پیٹ نہیں بھرتا ہر طرف کرپشن نظر آتی ہے سندھ کے محکموں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا نثار کھڑو کو بے نقاب کرنے کی سزا رحمت اللہ ابڑو کو دی گئی، ایریگیشن کی وزارت ٹھیکے پر دی گئی ،پولیس کو سیاسی مخالفین پر استعمال کیا جارہا ہے ، پولیس افسران کو کہتا ہوں پیٹرولیم سروس کی بجا پاکستان سروس بنیں ،پولیس کی وردی ہمارے شہدا کی وردی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا پورے کراچی میں ہم بڑے مارجن سے جیتے ہیں،این اے 249میں جادو کی چھڑی چلی،سعید غنی نے بیٹھ کر فارم 45 مینیج کیے سب نے وڈیوز دیکھی لیکن ان کے خلاف الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

سونے کی ٹوٹی والے وزیرنے پانی کی قلت کا ڈرامہ رچایا ہوا ہے سندھ میں عام آبادگاروں کو پانی نہیں ملتا سارا پانی وڈیرے اور جیالے چوری کرلیتے ہیں جوتے پالش کرنے والے وزیر سارا پانی چوری کرلیتے ہیں سندھ کو اس کے حصے سے زیادہ پانی مل رہا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی ایکسپو سینٹر وفاق کا ویکسین وفاق کی، سندھ حکومت نے ایک ویکسین تک نہیں خریدی سندھ کے لوگوں کے لیے ایک سرنج تک نہیں خریدی لیکن تصوریں مراد علی شاہ کی لگادی گئی ہیں۔

بلاول ہاس کی بھینسوں کے لیے دو سو کمانڈو مقرر ہیں۔یہ خوشبودار اور پردادار بھینسیں تھی جن پر پولیس مقرر تھی۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کورونا کے باوجود ملکی معیشت کی سمت درست ہے، پاکستان ترقی کر رہا ہے جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 3.94 فیصد لگایا گیا ہے، جی ڈی پی 263 ارب ڈالر سے 296 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے، جی ڈی پی میں 33 ارب ڈالر کا اضافہ تاریخی ہے، فی کس آمدنی میں بھی 13.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، آج کرنٹ اکانٹ سرپلس ہے جو 20 بلین ڈالرز پر ہمیں دیا گیا تھا، برآمدات 25.5 بلین ڈالرز کے تاریخی بلند ترین سطح پر ہونے کی پیشگوئی ہے،ترسیلات زر میں اضافہ پاکستانیوں کا وزیراعظم پر اعتماد ہے، کورونا کے باوجود وزیراعظم کے مثبت فیصلوں کی بدولت معیشت کو استحکام ملا ہے،پاکستان کے اگریچکلر سیکٹر میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا انڈسٹڑی سیکٹر میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا سروس سیکٹر میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی روپیا امریکی ڈالر کے مقابلے میں بڑھ رہاہے۔ پاکستان کی یوروپی یونین کو برآمدات مالی سال 2021 کے 10 ماہ میں 7 بلین ڈالر کی کراس کی۔پاکستان کی 70 لاکھ سے زیادہ ضرورت مند آبادی کو احسان کفالت پروگرام کے تحت دیکھ بھال کیا جارہا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 2020 کی ایشیا میں بہترین اور پوری دنیا میں تیزی کے لحاظ سے دوسری بسٹ پرفارمر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا والدہ کی کوٹا پر مشیر بننے والا کا کوٹا آن ہوتا ہے انہوں نے کہا کے ہمارے بندے کو ارسا سے نکالا گیا ان کے سائن کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا میں دعوت دیتا ہوں میں دکھاتا ہوں ان تاریخ میں سندھ کا نمائندہ ہے یا نہیں ایریگیشن وزیر نے جو پریس کانفرنس کی اس سے پوچھیں کیوسک کیا چیز ہے، سندھ حکومت کے وزرا صرف الزام بازی کررہے ہیں یہ چودہ سال سے سندھ میں بیٹھے ہیں سندھ کا حساب تو پی پی نے دینا ہے، جواب دینے کی بجا الزامات لگاتے ہیں، وارہ میں کون سے وڈیرے پانی چوری کرتے ہیں میں انجینیئر ہوں میں پانی کے معاملات کو جانتے ہیں، ہم ٹیکس پیئر ہیں لوگوں کی جیبیں نہیں کاٹتے ہیں آپ لوگ سیاست میں آکر جائیدادیں بناتے ہیں چھوٹے چھوٹے وڈیرے سندھ میں پانی چوری کرتے ہیں والدہ کے کوٹے پر آنے والے مشیر کو اجازت ہے انکوائری کرائیں کوٹری فلائی آور کو ہم نے ڈھائی سال میں بنایا،اس کا افتتاح بلاول نے کیا پیسے ابھی تک ہمیں نہیں دیے گئے ہیں، ڈی سی جامشورو کہتا ہے کہ سندھ کی اسپیڈ دیکھیں جلدی منصوبہ مکمل ہوگیا ہم نثار کھڑو کو سیاسی یتیم بننے نہیں دیں گے،ان کا حشر خود پیپلزپارٹی کرنے جارہی ہے جو لاڑکانہ کی عوام دیکھے گی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں